Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پلانٹ_فار_پاکستان‎

‏وزیراعظم عمران خان نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر “پلانٹ فار پاکستان مہم” کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ٹویٹر صارفین نے بھی وزیراعظم کا اس مہم میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے اور صارفین نے اس اقدام کو سراہا بھی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : ‏ہم اپنی آئندہ نسلوں کو آلودگی سے بچانے اور ماحولیاتی تغیر ایسے بڑے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مافیا کے زیرِ نگیں زمینوں کو قبضے سے آزاد کروا کر اس پر جنگلات اگانے اور وائلڈ لائف پارکس قائم کرنے کیلئے ‎پلانٹ فار پاکستان پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔
 
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے لکھا : ‏پلانٹ فار پاکستان! وزیرِ اعظم عمران خان آج مہم کا باقاعدہ آغاز قبضہ مافیا سے چھروائی گئی محکمہ جنگلات کی 2500 ایکڑ اراضی پر پودا لگا کر کریں گے۔ ملک بھر میں 15 کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔ آج ایک تاریخی دن ہے۔یہی نیا پاکستان ہے!
 
ندیم احمد نے لکھا : ‏نوازشریف نے 35 برسوں کےاقتدار میں پاکستان میں پلانٹ فار فیملی ، جدہ میں پلانٹ فاربحسین نواز ، دبئی میں پلانٹ فار حسن نواز ، پانامہ میں پلانٹ فار مریم نواز اور لندن میں پلانٹ فار آل اولاد لگایا جبکہ آج عمران خان پلانٹ فارپاکستان کے ذریعے شجرکاری مہم کا آغاز کیا تاکہ ماحولیات کو فائدہ ہو سکے۔
میاں ندیم جاوید نے ٹویٹ کیا : ‏دوستو پلانٹ فار پاکستان اس مہم کے تحت کوشش کریں کہ ہر نیا لگائے جانیوالا پودا پھل دار ہو تاکہ اسکے ساتھ ساتھ فروٹ فار ایوری ون کی مہم بھی چلائی جا سکے۔
حمید چوہدری نے لکھا : ‏"پلانٹ فار پاکستان مہم" کو کامیاب بنا کر پورے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں گے۔ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے جونہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔
احمد رسول نے ٹویٹ کیا : ‏حکومتِ پاکستان نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے. وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم لبیک کہے اور اپنے حصّے کا درخت لگا کر مہم کو کامیاب بنائے. پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانا ہم سب کا مشترکہ مشن ہے!!
 

شیئر:

متعلقہ خبریں