کمی کے بعد5 سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 98 ، ارجنٹ کی 175 ، 10 سالہ نارمل کی 175 اور ارجنٹ کی 292 ریال کردی گئی
ریاض( ذکاءاللہ محسن )سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ نئی فیسوں کا اطلاق 19 فروری شروع ہوجائے گا ۔ ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے تارکین وطن کے لئے اہم خوشخبری سنائی گئی ہے جس میں پاسپورٹ سیکشن کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا گیا ہے پانچ سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 135 ریال سے کم کرکے 98 ریال جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس240 ریال سے کم کرکے 175 ریال کر دی گئی ہے جبکہ اسی تناسب سے دس سالہ پاسپورٹ کی فیس نارمل 175 اور ارجنٹ کی 292 ریال وصول کی جائے گی، سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کے اعلان پر پاکبانوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔