Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ہوائی اڈوں پر اسمارٹ سروسسز کی مقبولیت

ریاض ۔۔۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل خدمات سے مسافروں کو کافی سہولت ہو رہی ہے جبکہ پروازوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ سبق نیوز نے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت میں ہوائی اڈوں پر اسمارٹ خدمات کی فراہمی کے ساتھ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔2018 میں مملکت مسافر وں کی آمد ورفت میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے ہوائی اڈوں پر بورڈنگ پاس کےلئے شروع کی جانے والی ” سیلف سروس “ سے مسافروں کو بیحد سہولت ہوئی جسے پسند کیا گیا ۔علاوہ ازیں ہینڈ کیری کی سیلف اسکیننگ کی خدمت بھی مسافروں میں کافی مقبول ہے جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے ۔ 
 

شیئر: