Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مدائن فہد کے کولڈ اسٹوریج میں آتشزدگی

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) شہر کے جنو ب مشرقی علاقے مدائن فہد کے کولڈ اسٹوریج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں شہری دفاع کے متعدد یونٹس نے حصہ لیا جن میں اسنارکل یونٹ بھی شامل تھا ۔ کرنل سرحان نے مزیدبتایا کہ کولڈ اسٹوریج میں بڑی مقدار میں فوری آگ پکڑلینے والی اشیاءکی کثرت تھی جبکہ خالی کارٹن اور نائیلون کی تھیلیوں کے وجہ سے کثیف دھواں علاقے میں پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے متاثرہ مقام پر موجود کارکنوں کو بحفاظت باہرنکالا ۔ کثیف دھوئیں کی وجہ سے بعض کارکن متاثر ہوئے جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امدادمہیا کی گئی ۔ کرنل سرحان نے کہا کہ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔ 
 

شیئر: