Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں فیشن کے جلوے

کراچی میں منعقدہ 'ہم شوکیس' فیشن ویک کے دوران ماڈلز پاکستانی ڈیزائنر کے ترتیب دئیے گئے ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
بدلتے موسموں یا مختلف تہواروں اور تقریبات کو مدنظر رکھ کر خوبصورت پہناوے استعمال کرنا خواتین کی ترجیح ہوتی ہے۔
خواتین صارفین کی اس خواہش کو مدنظر رکھ کر متعدد پاکستانی برانڈز اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ ادارے وقتا فوقتا نمائشوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
کراچی اور لاہور فیشن ویک یا اس سے ملتے جلتے ناموں سے منعقد ہونے والے نمائشوں کے اہم مراکز شمار کیے جاتے ہیں۔
کراچی میں 'ہم شوکیس' فیشن ویک کے عنوان سے منعقدہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک تقریب ہے جہاں متعدد ڈیزائنرز نے موسم کی مناسبت سے مشرقی و مغربی انداز کے لباس نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔
فیشن کے متعلق یہ تقریبات عام خریداروں سے کہیں دور ایسے انداز میں منعقد کی جاتی ہیں جہاں شوبز، فیشن یا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہی اس کا حصہ بنتے ہیں۔ تاہم ان تقریبات کا حصہ بننے والے برانڈز اور میزبان ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیلی ویژن، ریڈیو، اخبارات وغیرہ کو استعمال کر کے اپنا پیغام خریداروں کے بڑے حصے تک پہنچاتے ہیں۔
ہم شوکیس 2019 میں حسین ریہار، آوٹ فٹر، مونا عمران، مغل، عمر اینڈ عمرانہ، نیلو اللہ والا سمیت متعدد ڈیزائنر برانڈز نے حصہ لیا۔ معروف مرد و خواتین ماڈلز نے ڈیزائنرز کے ترتیب دیے گئے لباس زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔
ڈیرش فیشن شوز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیزائنرز لباس کو نئے رنگ اور انداز دیتے ہوئے عالمی مارکیٹ تک زیادہ رسائی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
تصاویر : اے ایف پی

شیئر: