Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹھیکیدار سے معاہدہ ختم ہونے پر گرین ہل بند کر دیا گیا‘

گرین ہل میں سرمایہ کاری کے لیے نئے ٹھیکیداروں کے لیے مواقع کھلے ہیں (فوٹو: عکاظ)
عسیر ریجن میونسپلٹی نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ابہا میں گرین ہل کو ٹھیکیدار کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا سمیت بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ابہا میں گرین ہل کو رکاوٹیں ڈال کے بند کر دیا گیا ہے‘۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’یہ بات صحیح ہے کہ ہم نے گرین ہل کو وقتی طور پر بند کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ گرین ہل میں سرمایہ کاری کے لیے جس کمپنی کے ساتھ ٹھیکہ لیا ہوا تھا اس کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ ابہا اور دیگر شہروں کے سرمایہ کاروں کو بھی موقع فراہم کیا جائے کہ وہ شہر کے اس خوبصورت پکنک پوائنٹ میں سرمایہ کاری کریں‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’گرین ہل میں کسی نئے سرمایہ کار کے لیے مواقع کھلے ہیں۔ ہم اس کے لیے ٹینڈر جاری کرچکے ہیں۔ کوئی بھی سرمایہ کار میونسپلٹی کی ویب سائٹ پر اپنی آفر پیش کر سکتا ہے‘۔
 

شیئر: