Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ پاکستانی

ہر سال مختلف ممالک سے لاکھوں افراد عمرہ کے لیے آتے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس عمرہ کی غرض سے سعودی عرب آنے کے لیے جاری کیے گئے ویزوں کی تعداد 22 لاکھ 12 ہزار 690 ہے۔ اس میں سب سے زیادہ ویزے پاکستانیوں کو جاری ہوئے۔ 
اعداد و شمار کے مطابق  عمرہ کے لیے اب تک پہنچنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد چار لاکھ 50 ہزار گیارہ افراد پاکستان سے آنے والوں کی ہے۔

ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں نے عمرہ کیا۔ فوٹو۔عرب نیوز

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ تعداد یکم محرم 1441ہجری سے 22ربیع الثانی 1441تک کی ہے۔ رواں عمرہ سیزن میں17 لاکھ 82  ہزار554 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے جن میں سے 13لاکھ 73ہزار 963 عمرہ کر کے واپس جا چکے ہیں۔
محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق ہوائی جہازوں کے ذریعے آنے والوں کی تعداد 17 لاکھ 5 ہزار 567 رہی جبکہ 76 ہزار 882 افراد زمینی راستے سے اور 105افراد بحری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

پاکستان سے آنے والوں کی تعداد چار لاکھ 50 ہزارگیارہ ہے۔فوٹو۔ٹوئٹر

انڈونیشیا سے آنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 103 ہے۔ انڈیا سے آنے والوں کی تعدداد 2 لاکھ 38 ہزار 981 ہے۔
اسی طرح ملائیشیا سے ایک لاکھ دس ہزار739، مصر سے 85 ہزار 808، ترکی سے 70 ہزار 626، الجزائر سے64 ہزار 238 افراد عمرہ کے لیے سعودی عرب پہنچے۔ بنگلہ دیش سے61  ہزار 111، متحدہ عرب امارات سے 37 ہزار191 جبکہ اردن سے آنے والوں کی تعداد 27 ہزار 540 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے عنایہ (نگہداشت)مراکز کا آغاز کر دیا ہے۔فوٹو۔عرب نیوز

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے بتایا ہے کہ سعودی ویژن 2030 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عنایہ (نگہداشت)مراکز کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ مراکز خصوصی طور پر حج و عمرہ پر آنے والوں کومکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں ضروری مدد اور جامع خدمات پیش کرتے ہیں اور ان کے امور نمٹانے میں آسانیاں مہیا کرتے ہیں۔
حج و عمرہ میں خدمات انجام دینے والی کمپنیاں سیلف سروس سسٹم کے ذریعہ یا عنایہ مراکز کے اہل سعودی ملازمین سے براہ راست رابطہ کرکے مراکز میں اپنے طریقہ کار کو حتمی شکل د ے سکتی ہیں۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: