Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمانی طالب علم کا قاتل ایک ماہ بعد گرفتار

طالب علم کو قیمتی گھڑی کے لیے قتل کیا گیا ۔فوٹو ، سوشل میڈیا
برطانوی پولیس نے بالاخر لند ن میں قتل ہونے والے عمانی طالب علم کے کویتی قاتل کو گرفتار کر لیا ۔ قیمتی گھڑی طالب علم کے قتل کا سبب بنی تھی ۔ وقوعہ 5دسمبر کو اسوقت پیش آیا تھا جب لندن میں زیر تعلیم عمانی طالب علم اپنے ایک بحرینی دوست کے ساتھ رات کو ہوٹل میں کھانا کھا کر نکلا کہ اچانک چند افرا د نے ان پر حملہ کر دیا تھا ۔
کویتی ا خبار ' الرائی' کے حوالے سے اخبار 24 کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے جمعہ کی صبح کویتی ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر عمانی کے قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔
عدالت میں  پراسیکیوشن نے ملزم پر قتل عمد کی دفع لگاتے ہوئے چالان پیش کیا ۔ پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر20 سالہ عمانی طالب علم محمد العریمی کو محض گھڑی حاصل کرنے کے لیے قتل کیا ۔

لند ن پولیس کو قاتل کو تلاش کرنے میں ایک ماہ لگا ۔فوٹو ، ٹویٹر

کویتی  پر الزام ہے کہ اس نے 48 ہزار کویتی دینار کی گھڑی کے لیے عمانی طالب علم کو قتل کیا تھا ۔ ملزم نے وقوعہ کے وقت نقاب پہن رکھا تھا اس نے چھری سے قاتل پر بے درپے وار کیے اور جب وہ گر گیا تو ہاتھ میں پہنی ہوئی گھڑی اتار کر فرار ہوگیا ۔
واردات کے وقت ملزم کے ساتھ اس کے دیگر ساتھی بھی تھے جن کے بارے میں عدالت نے مزید تحقیقات کا حکم صادر کر دیا ۔ مقتول کے ساتھ اس کا بحرینی دوست بھی تھا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
واضح رہے20 سالہ عمانی طالب علم محمد العریمی لندن میں زیر تعلیم تھا اس پر گزشتہ ماہ دسمبر کو جب وہ اپنے بحرینی دوست کے ساتھ کھانا کھا کر رہا تھا تو اچانک چند مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا جس سے العریمی ہلاک اور اس کادوست زخمی ہو گیا تھا ۔

شیئر: