Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتاری اور 12 سگنل توڑنے پر چھ ماہ قید

ملزم نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے 12 ٹریفک سگنل توڑے۔ فوٹو، امارات ٹوڈے
شارجہ کی کرمنل کورٹ نے خلیجی شہری کو خطرناک انداز میں انتہائی تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے اور 12 ٹریفک سگنل توڑنے پر 6 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ملزم شہر کے اندر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتا ہوا 12 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہوا جبکہ ٹریفک پولیس کے روکنے کے باجود نہ رکا۔  
 اخبار'امارات ٹوڈے' کے مطابق شارجہ میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ سگنل توڑتے ہوئے نکل بھاگا۔
پولیس موبائل نے ملزم کی گاڑی کا تعاقب کیا اس دوران دیگر پولیس موبائلز بھی ملزم کے تعاقب میں لگ گئیں ۔ ملزم نے انتہائی خطرناک انداز میں گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر سنگین حادثات رونما ہوتے ہوتے رہ گئے۔

 عدالت نے ملزم کے ساتھی کو بری کر دیا ۔ فوٹو ، امارات ٹوڈے

ملزم کے تعاقب میں لگی پولیس اہلکاروں نے مزید موبائلز طلب کرلیں تاکہ ملزم کی گاڑی کو گھیر کر اسے رکنے پر مجبور کیاجاسکے مگر ملزم انتہائی خطرنا ک انداز میں گاڑی دوڑاتا رہا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کیے جانے والے چالان میں کہا گیا تھا کہ ملزم کاتعاقب 10 پولیس موبائلز نے کیا جب اسے رکنے پر مجبور کیا تو ملزم نے پولیس اہلکارکو گاڑی سے روند کر فرار ہونے کی کوشش کی مگر اہلکار نے ہوائی فائرکے بعد اس کی گاڑی کے ٹائروں پر فائر کر کے اسے رکنے پر مجبور کر دیا۔
 چالان میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزم نے گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں پر حملہ بھی کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم نے تیزرفتاری سے گاڑی چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے عجمان سے شارجہ تک انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلائی تھی اس دوران متعدد ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی بھی کی۔
عدالت نے ملزم کے ساتھی کو رہاکرنے کے حکم دیا جو گاڑی میں اسکے ساتھ سوار تھا تاہم ملزم کی گرفتاری کے وقت اس نے پولیس کی مدد کی تھی۔

شیئر: