زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوٹو:مز مز
ریاض میں گاڑی خاتون ڈرائیورکے قابو سے باہر ہو کر گڑھے میں جاگری۔
گاڑی میں تین خواتین سوار تھیں جنہیں گڑھے میں گرنے والی گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ویب نیوز ' اخبار 24 کے مطابق مقامی شہری نے اپنے ٹو ئٹر اکاﺅنٹ پر حادثے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ نہ ہونے کے سبب خاتون ڈرائیور سنگین حادثے کا شکار ہو گئی ‘۔
ٹوئٹر پر حادثے کی اطلاع ملتے پر بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ’ تحقیقات کی جا رہی ہے کہ گڑھے کے گرد قانون کے مطابق حفاظتی باڑکیوں نہیں لگائی گئی‘۔
بلدیہ کے مطابق’ تحقیقات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیاجائے گا کہ باڑنہ لگانے کا ذمہ دار کون ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا‘۔
واضح رہے کہ ریاض کے ایک علاقے میں بلدیہ کی جانب سے تعمیراتی کام جاری تھا جس کے لیے گڑھا کھودا گیا تھا ۔ متعلقہ ٹھیکیدار اس امر کا پابند ہے کہ وہ کسی بھی نوعیت کا ترقیاتی کام شروع کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔
کسی بھی مقام پر کھودے جانے والے گڑھے کے اطراف میں کنکریٹ کے بلاک لگا کر رکاوٹ بنانا لازمی ہوتا ہے تاکہ وہاں سے گزرنے والے متنبہ ہو سکیں۔
رپورٹ کے مطابق’ خاتون ڈرائیور گڑھے کو نہ دیکھ سکی اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹی گڑھے میں جاگری ۔ تینوں خواتین زخمی ہو گئیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ د یا گیا ہے۔