Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں جے ٹی ٹی ایکس میوزیکل میلہ کب؟

ریاض میں مڈل بیسٹ میوزک کی طرز پر یہ میلہ سجایا جائے گافوٹو: سوشل میڈیا
جدہ میں جی ٹی ٹی ایکس میوزیکل میلہ 27 فروری سے شروع ہوگا۔ ریاض میں مڈل بیسٹ میوزک میلے کی طرز پر یہ میلہ سجایا جائے گا۔ اس میں تین کنسرٹ ہوں گے۔
 ایک ہی دن میں 2 تھیٹرز میں سترہ ڈی جے کا انتظام ہے۔ جدہ میوزک میلے کے ٹکٹ ختم ہونے کے قریب ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق جدہ میوزیکل میلے میں عرب اور بین الاقوامی گلوکار اور فن کار شریک ہوں گے۔ ان میں ایکن، تامر حسنی سرفہرست ہیں۔ ای میوزک آرٹسٹ بھی جدہ میوزیکل میلے میں شامل ہوں گے۔

 میوزیکل میلے میں عرب اور بین الاقوامی گلوکار اور فن کار شریک ہوں گے۔فوٹو: الشرق الاوسط

جدہ میوزیکل میلے میں عوام دلچسپی لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کی خبر وائرل ہے۔
یاد رہے کہ مڈل بیسٹ کے نام سے ریاض میں میوزیکل پروگرام نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ اس کے پروگرام پانچ تھیٹرز میں منعقد کیے گئے تھے۔ سو فنکاراور مختلف ممالک کے ڈی جے شریک ہوئے تھے۔ 
 شائقین کی تعداد تین دن میں چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی تھی۔ دنیا بھر کے سیاحوں نے بھی اس میں شرکت کی۔
 

شیئر: