سعودی عرب میں آج موسم کیسا رہے گا؟
اتوار 16 فروری 2020 10:18
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات تک روزانہ گرمی کی حد میں اضافہ ہوتا رہے گا ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی توقع ہے جبکہ بعض دیگر علاقوں میں موسم گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ شمالی حدود ریجن، تبوک، الجوف، حائل، مدینہ منورہ، قصیم اور مکہ مکرمہ ریجن کے مغربی حصے میں آج ہلکی بارش ہوگی۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’قصیم، تبوک، الجوف اور ریاض کے علاوہ مشرقی ریجن میں موسم گرد آلود رہے گا‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’رواں ہفتہ کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جمعرات تک روزانہ گرمی بڑھتی رہی گی۔ اس دوران فضا میں گرد رہے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ جنوبی شہروں کے بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’نجران اور جازان میں گرد وغبار کے طوفان کا بھی امکان ہے‘۔