Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : منشیات سمگلنگ کی سب سے بڑی کوشش ناکام

ضبط شدہ نشہ آور مادے کی قیمت ایک ارب800 ملین درہم ہے۔فوٹو: امارات الیوم
دبئی پولیس کے کمانڈر جنرل میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی سب سے بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 
ضبط شدہ نشہ آور مادے کی قیمت کا تخمینہ ایک ارب 800 ملین درہم ہے۔ 5ٹن 656 کلو اور 166 گرام نشہ آور مادہ پکڑا گیا ہے۔35 ملین 3لاکھ 51 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ شام کی اللاذقیہ بندرگاہ سے سمگل کی گئی تھیں۔

۔35 ملین 3لاکھ 51 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔فوٹو: امارات الیوم

الامارات الیوم کے مطابق میجر جنرل المری نے بتایا ’ نشہ آور اشیا دھات کے تاروںکے پائپ کے خول میں انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے چھپائی گئی تھیں۔ سمگلروں کا سرغنہ امارات کا 70سالہ شہری ہے۔ یہ شارجہ کی فلاحی انجمن سے 2 ہزار درہم ماہانہ خیرات پر گزارا کررہا تھا‘۔
میجر جنرل المری نے مزید کہا’ سیکیورٹی اہلکار سمگلنگ کے آپریشن پر نظر رکھے ہوئے تھے۔نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید آل نہیان کی تشکیل کردہ ٹیم اس کی کڑی نگرانی کررہی تھی‘۔ 
المری نے بتایا ’سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے لیے مختلف اداروں نے ایک دوسرے سے تعاون کیا اورسارے ادارے ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں رہے۔

نشہ آور اشیا اور گولیاں کیبل سے نکالنے میں کئی دن صرف ہوئے۔فوٹو: امارات الیوم

’جس انداز سے نشہ آور اشیا سمگل کی جارہی تھی وہ انتہائی پیشہ ورانہ تھا۔ اس کا پتہ لگانا آسان کام نہیں تھا‘۔ ’انسداد منشیات کے اہلکاروں کو پتہ تھا کہ نشہ آور اشیا کیبل کے صرف 3خانوں میں چھپائی گئی ہے جبکہ 200سے زیادہ کیبل درآمد کیے جارہے تھے‘۔
نشہ آور اشیا اور گولیاں کیبل سے نکالنے میں کئی دن صرف ہوئے۔ یہ کام انجام دینے کے لیے سپیشل مشینوں کا استعمال کیا گیا۔
میجر جنرل المری کا کہنا تھا’ منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے والے آپریشن کا نام ’ببول 2‘ رکھا گیا ۔ یہ جرمن سراغرساں کتے کا نام ہے۔ یہ کتا سات برس سے ہمارے ادارے میں خدمات انجام دے رہا ہے‘۔

شیئر: