پاکستان میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’کورونا کا چھٹا مریض سندھ میں ہے اور اس کی صحت بہتر ہے، مریض کی مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے مریض سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کو ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ ’کورونا وائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق ہو گئی ہے اور یہ وفاقی علاقے میں سامنے آیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک کی قلتNode ID: 456356
-
پاکستان کی ایران کے ساتھ پروازیں معطلNode ID: 461776
-
کورونا کے دو مزید کیسز، پاکستان میں متاثرین کی تعداد چار ہوگئیNode ID: 462176
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے چوتھے کیس کی تصدیق چند روز قبل سنیچر کو کی گئی تھی۔
26 فروری کو ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سندھ اور دوسرا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سامنے آیا ہے۔‘
انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم اس وقت 15 مزید مشتبہ کیسز پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اس سے قبل 100 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جو تمام کلیئر پائے گئے ہیں۔‘
معاون خصوصی نے مزید کہا تھا کہ ’دونوں کیسز میں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں افراد حالیہ دنوں میں ایران کا دورہ کر کے آئے تھے۔ دونوں متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور ملنے والے دیگر افراد کے بارے میں تفتیش ابھی جاری ہے۔‘
236/ 6th case of #coronavirus in Pakistan is confirmed. The patient is in clinically stable condition in Sindh and is being well taken care of.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) March 5, 2020