Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان متوقع

ریاض اور حائل ریجن میں موسم غبار آلود رہنے کا امکان ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
مملکت کے مختلف ریجنز میں موسم غیر متوقع رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ریاض ریجن میں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’متوقع گردوغبار کی وجہ سے شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔
دوسری جانب حائل ریجن میں شہری دفاع نے بھی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ تبدیل ہوتے ہوئے موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض کے علاوہ مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم غیر متوقع رہے گا۔

شہری دفاع کا کہنا ہے’  شاہراہوں پرسفر کرنے والے  احتیاطی تدابیر  کریں‘۔فوٹو سوشل میڈیا

’ریاض کے بعض علاقوں میں شدید جبکہ کچھ علاقوں میں درمیانے درجے کی غبار آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے‘۔
 محکمہ شہری دفاع اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہائی وے پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں وہ افراد جنہیں سانس کا مرض لاحق ہے انہیں چاہئے کہ وہ طبی ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل حالت میں مبتلا نہ ہوں۔
ہائی وے پولیس کی جان بسے بھی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریاض اور حائل ریجن میں ان دنوں موسم غبار آلود رہنے کا امکان ہے۔
 بعض مقامات پر شدید گردوغبار سے حد نگاہ بھی متاثر ہو گی۔ ہائی وے پر سفر کرنے والے ڈرائیور خصوصی طور پر محتاط رہیں۔
 شدید گردوغبار کے باعث حدنگاہ متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ حادثے کا امکان ہوتا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر غبار آلود موسم میں سفر کرنے سے حتی الامکان اجتناب کریں تاہم اگر سفر کرنا ضروری ہوتو اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹس اور ہیزٹ درست طور پر کام کررہے ہیں۔

شیئر: