جدہ میں کرفیو کے اوقات تبدیل نہیں ہونگے
تین شہروں میں کرفیو کے دورانیہ میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
مکہ مکرمہ گورنریٹ کی جانب سے بدھ کی شام وضاحت کی گئی کہ کرفیو میں توسیع صرف مکہ مکرمہ میں ہوگی جدہ اس سے مستثنی ہو گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کرفیو کےحوالے سے نئی پابندی کا اطلاق مکہ مکرمہ ، ریاض اور مدینہ منورہ کےلیے ہوگا۔ جدہ اور اسکی کمشنریوں میں اس کا نفاذ نہیں ہوگا۔
یاد رہے مملکت میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے رات کے کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا جس کا آغاز شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو تا ہے۔
بدھ کے دن مملکت کے تین شہروں میں کرفیو کے دورانیہ میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مکہ گورنریٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں کرفیو کا آغاز جمعرات سے کیاجائے گا جس کا آغاز سہ پہر تین بچے سے ہوگا جوصبح چھ تک جاری رہے گا۔
اعلا میے کے مطابق جدہ اور اسکے نواحی علاقوں میں کرفیو کے اوقات شام 7سے صبح 6 تک ہی ہوں گے۔