Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ کی ای خدمات میں وسعت

پیشہ میں تبدیلی، ویزہ سے متعلق،شناخت کی بابت معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ نے ابشر کے ذریعہ ای خدمات کو مزید وسعت دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے ابشر پروگرام کے ذریعے آن لائن سروس میں عوام کے لیے مزید سہولیات فراہم کی ہیں۔
نئی سہولتوں کے تحت پیغامات اور درخواستیں پروگرام کےذریعے اپنی گذارشات پیش کی جا سکتی ہیں۔

 مطلوبہ خانے میں لنک کرنے سے خدمات اور معلومات واضح ہو جائیں گی (فوٹو عرب نیوز)

محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اپنے ابشر کے اکاونٹ پر لاگ ان کر کے "میری خدمات" میں جا کر عام خدمات میں پیغامات اور درخواست کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد محکمہ پاسپورٹ سے متعلق مزید سہولیات کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کے خانے میں لنک کرنے سے مطلوبہ خدمات اور معلومات واضح ہو جائیں گی۔

محکمہ پاسپورٹ سے رابطہ اور مشکلات پر بات چیت کرنا آسان ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)

پیشہ میں تبدیلی، ویزہ سے متعلق شناخت کی بابت معلومات کا تبادلہ، تجاویز یا درخواست کی فہرست سے مطلوبہ خدمات کا انتخاب کرنے کے بعد بھیجنے کے بٹن کو دبا دیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید وضاحت کی ہے کہ آن لائن خدمات کو مزید فروغ دینے سے عام لوگوں کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ کے عہدیداروں سے رابطہ کرنا اور اپنی مشکلات پر بات چیت کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے ذریعے سعودی حکومت اپنی بہت سی خدمات پیش کر رہا ہے۔
ویژن 2030 کے آغاز سے اب تک اس سرکاری اور نجی شعبے کے تعاون کے بعد سرمایہ کاری کرنے سے ریگولیٹری تبدیلی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی عرب اس وقت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں پورے خطے میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے جو عالمی سطح پر 13ویں پوزیشن پر ہے۔
اس شعبے کی مالیت 2019 میں 28.7 بلین ڈالر ہے جو 107 بلین ریال کے قریب بنتی ہے جوخدمات پیش کرنے والے ادارے اور صارف کے مابین ایک مستحکم تعلق ثابت کرتی ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: