Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا پاکستانی مریض علاج پر شاہ سلمان کا ممنون

عکاظ اخبار نے پاکستانی شہری کا پیغام اور وڈیو کلپ جاری کی ہے (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی شہری محمد شعیب نے کنگ فیصل ہسپتال میں کورونا وائرس سے مفت علاج کی سہولت ملنے پر شاہ سلمان  بن عبدالعزیزسے ممنونیت کا اظہار کیا ہے-
عکاظ اخبار نے پاکستانی شہری کا پیغام شائع کیا ہے اس کی وڈیو کلپ بھی جاری کی ہے-
پاکستانی شہری وڈیو کلپ میں بتا رہا ہے کہ وہ طائف میں قیام پذیر تھا- ملازمت کی ذمہ داری کےلیے ریاض چلا گیاتھا- طائف واپسی پر اسے پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے-
محمد شعیب نے کورونا کے تمام مریضوں کے مفت علاج کے شاہی فرمان پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے-
 اس نے کنگ فیصل ہسپتال کے طبی عملے کو سیلوٹ پیش کیاہے جہاں وہ مہلک وائرس کے حوالے سے زیر علاج ہے-
پاکستانی شہری کا کہناہے کہ کورونا کی وبا سے نجات دلانے کے شاہی فیصلے پر شاہ سلمان کا احسان کبھی فراموش نہیں کروں گا-
یاد رہے کہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ہر مریض کا مفت علاج کریں- غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے۔

شیئر: