Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب شاید دوسرا چہرہ نہ سوچ سکوں‘

ثقلین مشتاق آٹھ برس تک پاکستانی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں (فوٹو سوشل میڈیا)
سر پر لال رنگ کے مصنوعی بال، آنکھوں پر فیروزی رنگ کا آئی شیڈ، ہونٹوں پر گلابی لپ سٹک، سابق پاکستانی کرکٹر کے اس نئے روپ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین پہلے تو دنگ رہ گئے لیکن جب ان کے اس نئے گیٹ اپ کی وجہ معلوم ہوئی تو کافی محظوظ ہوئے۔  
ہوا کچھ یوں کہ ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مکمل میک اپ میں نظر آرہے ہیں۔ 
ان کو یہ نیا روپ کس نے دیا، اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ویڈیو میں اچادر اوڑھے اپنے ساتھ ویڈیو میں موجود شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی میک اپ آرٹسٹ یہ ہیں۔ 
ثقلین مشتاق نے اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ کی شناخت تو ظاہر نہیں کی مگر صارفین نے اندازہ لگا لیا کہ یہ لاڈ ایک بیٹی ہی کرسکتی ہے۔
 
 
ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثقلین مشتاق کے نئے روپ پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ شہاب نفیس نامی صارف نے لکھا کہ ’اب جب بھی آپ کا نام آیا تو شاید میں کوئی دوسرا چہرہ نہ سوچ سکوں۔‘

کرکٹ تجزیہ کار عبدالغفار نے ثقلین مشتاق کی ٹویٹ پر لکھا کہ ’آپ دلچسپ والد ہیں، اللہ سب کو حفاظت میں رکھے۔‘

سلیم خالق نامی ٹوئٹر صارف نے تو ثقلین مشتاق کو ’سال کا سب سے بہترین والد‘ قرار دے ڈالا۔

ثقلین مشتاق نے اپنی میک اپ آرٹسٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی اس کے باوجود کچھ صارفین نے اندازہ کر لیا وہ کون ہو سکتی ہیں۔ سمیرا خان نامی صارف نے لکھا ’یہ دل چھو لینے والی ہے۔ ثقلین اپنی بیٹی سے محبت میں مبتلا ہیں۔‘

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد بھی میک اپ اور اس کے اثرات پر تبصرہ کرنے سے رہ سکے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’ثاقی بھائی آپ خوبصورت لگ رہے ہیں۔‘

عام آدمی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’ڈاڑھی نہ ہوتی تو بالکل خوبصورت آنٹی لگتیں آپ محترمہ ثقلین، اور میں آپ کو ضرور ڈی ایم بھیجتا۔‘

اس ویڈیو میں سابق پاکستانی کرکٹر نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کا پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ گھر میں رہیں اورمحفوظ رہیں۔ خوش رہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: