Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کی تعداد نصف رہ جائے گی

عالمی جنگ کے بعد سےسیاحت کو درپیش بدترین بحران ہے-(فوٹوسوشل میڈیا)
عرب مرکز برائے سیاحتی ابلاغ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2020 کے دوران عرب ممالک آنے والے سیاحوں کی تعداد میں پچاس فیصد تک سیاحوں کمی واقع ہوگی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 2019 کے مقابلے میں غیرممالک کےلیے عرب سیاحوں کی تعداد میں 20 تا 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے-
عرب مرکز برائے سیاحتی ابلاغ نے عالمی سطح پر سیاحت سے ہونے والی آمدنی کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی سیاحت  میں 2020 کے دوران بیس تا تیس فیصد کمی ہوگی- 2019 کے مقابلے میں 300 تا 850 ارب ڈالر کا خسارہ متوقع ہے-

عالمی سیاحت  میں 2020 کے دوران بیس تا تیس فیصد کمی ہوگی-(فوٹو سوشل میڈیا)

 اس وقت سیاحتی مارکیٹ کے رجحانات سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے 5 اور 7 برس تک کی شرح نمو متاثر ہوگی-
یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سےعالمی سیاحت کو پیش آنے والا بدترین بحران ہے-
2001 کے دوران گیارہ ستمبر کے طیارہ حملوں کے نتیجے میں عالمی سیاحت کو 3.1 فیصد کا نقصان ہوا تھا جبکہ 2009 کے دوران عالمی اقتصادی بحران سے چار فیصد اور2003 میں سارس وائرس پھیلنے پر 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی-
عالمی سیاحتی تنظیم  کے مطابق یہ اعدادوشمار تازہ ترین تبدیلیوں کے تناظر میں پیش کیے جارہے ہیں۔
اس وقت عالمی سماج کو بے نظیر سماجی اور اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے- پوری دنیا نئے بحران کی وجہ سےانتہائیغیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے-

شیئر: