Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’واٹس ایپ اَن انسٹال کرکے کیا ریڈیو سنیں؟‘

صارفین واٹس ایپ کی بندش کی بات مذاق میں اڑاتے رہے (فوٹو سوشل میڈیا)
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور ایپلیکیشنز کی فہرست میں مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق گفتگو شروع ہوئی تو صارفین نے اپنے تبصروں سے اسے ٹرینڈز لسٹ کا حصہ بنا ڈالا۔
پون کمار نامی صارف گفتگو کا حصہ بنے تو انہیں نے سوال کیا کہ ’اَن انسٹال واٹس ایپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ پھر لاک ڈاؤن میں کیا ریڈیو سنیں؟’

امیجنری بچہ نامی ہینڈل نے چند روزل قبل فیس بک اور انڈین بزنس مین مکیش امبانی کے ادارے میں ہونے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ’مکیش امبانی نے مارک زکربرگ کے ساتھ واٹس ایپ کی بنیاد پر پانچ اعشاریہ سات ارب انڈین روپے کا معاہدہ کیا اور اب انڈینز ان انسٹال واٹس ایپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔‘
 

بہت سے صارفین واٹس ایپ ان انسٹال کرنے کے ٹرینڈ کے پس پردہ مختلف وجوہات کا ذکر کرتے رہے۔
وقار احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دراصل مارک زکربرگ سے یہ مطالبہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن اور آنند مہیندرا کو شرمندگی سے بچایا جا سکے۔
 

امیتابھ بچن نے چند روز قبل واٹس ایپ پر زیرگردش ایک میم کو ٹویٹ کیا تھا جس پر صارفین کا دعوی تھا کہ وہ اسے سچ سمجھے ہیں اس لیے شیئر کیا ہے۔
 

مہتاب انور نے واٹس ایپ سے متعلق گفتگو کی ایک اور وجہ سامنے لاتے ہوئے ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں پولیس افسر سے سیاستدان بننے والی کرن بیدی کی ٹرولنگ کا ذکر تھا۔
انڈین سیاستدان نے انڈے اور مرغی کی بحث سے متعلق ایک جعلی میسیج پوسٹ کیا تھا جس پر انہیں طنز و مزاح کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ کچھ صارفین یہاں تک کہہ گئے تھے کہ ان کی اس ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ واٹس ایپ ان انسٹال کر لیں۔
 

یہ امکان کم ہی رہتا ہے کہ سوشل میڈیا کے ہاتھ کوئی موضوع چڑھے اور اس میں مزاح کا تڑکا نہ لگے، اس بار بھی روایت برقرار رہی۔ وکاش کمار نامی صارف نے انگلش لٹریچر کے امتحان کا ایک فرضی سوال ٹویٹ کیا جس کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ جو سوال ہے وہی جواب ہے۔
 

نیتش نامی صارف نے پرائیویسی کی بنیاد پر واٹس ایپ کے متعلق گفتگو کرنے والوں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا تو انہیں ٹام اینڈ جیری کی مدد لینا پڑی۔
 

واٹس ایپ پر موصول ہونے والے پیغامات کا ذکر ہوا تو سارہ نامی صارف نے اپنی آنٹی کی جانب سے فیمنسٹ قوت کا اظہار کرنے والا ایک میسیج دوسروں تک پہنچایا جس میں کورونا سے مقابلے کے لیے وومن کو فالو کرنے کی تلقین تھی۔
 

واٹس ایپ کے دلدادہ صارفین اسے خود سے دور نہ کرنے کی دہائی دیتے رہے۔ دی ون نامی ہینڈل نے ان انسٹال واٹس ایپ ٹرینڈز دیکھنے پر فرضی واٹس ایپ یونیورسٹی کی کیفیت کی عکاسی کچھ یوں کی۔
 

فیس بک کی ملکیتی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ سوشل چیٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلیکیشن شمار کی جاتی ہے۔ اس ایپ کے صارفین اسے ذاتی رابطوں سے لے کر کاروباری مقاصد تک کے لیے استعمال کرتے دیکھے جاتے ہیں۔

شیئر: