Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک میں کورونا  کیسز 58 ہزار سے بڑھ گئے 

عراق میں 1366 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خلیجیی ممالک میں کورونا وائرس کے 3222 نئے کیس رپورٹ ہوئے-  اس طرح کل تعداد 58052 ہوگئی- ان میں سے 10493 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 282 کی حالت نازک ہے- خلیجی ممالک میں  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  322 تک پہنچ گئی-
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 30 اپریل کو کورونا کے  552 نئے کیس رپورٹ ہوئے کل تعداد  12481 ہوگئی- کورونا سے صحت پانے والوں کی تعداد  2429 ہے جبکہ 105 ہلاک ہوچکے ہیں-

مصر میں کورونا سے 293 افراد ہلاک ہو چکے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

سکائی نیوز کے مطابق  مصر میں کورونا کے 269 نئے مریض ریکارڈ پر آئے جبکہ بارہ کی موت واقع ہوگئی- کورونا کے  46 مریض صحت یاب ہوگئے- صحت پانے والوں کی تعاد 1381 ہوگئی- مصری وزیر صحت نے بتایا کہ ملک میں کل کورونا  کے مریضوں کے تعداد 5537 ہوگئی اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعدا د293 ہوگئی-
یمن کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلی بار کورونا کے دو مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- دونوں کا تعلق عدن سے ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عراق میں جمعرات کو نئے کورونا وائرس کے 109 مریض رپورٹ ہوئے ہیں- کل تعداد 2112 ہوگئی- پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں  جس سے مرنے والوں کی تعداد  97 ہوگئی ہے- 20 افراد صحت یاب ہوئے ہیں شفا پانے والوں کی تعداد 1366 تک پہنچ گئی ہے-
اردن میں کورونا کے  دو مریض جمعرات کو ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد  453 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہے اس طرح شفا یاب ہونےوالوں کی تعداد  367 ہوگئی ہے-

اردن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 453 تک پہنچ گئی(فوٹو، سوشل میڈیا)

الجزائر میں 158 نئے مریض رپورٹ ہوئے- کل تعداد  4006 ہوگئی-  چھ اموات ہوئیں مرنے والوں کی کل تعداد  450 تک پہنچ گئی- 77 شفایاب ہوئے جس کے بعد کل تعداد 1779 ہوگئی-

شیئر: