کورونا کے مریض 31 ہزار سے زیادہ
نئے مریضوں میں27 فیصد سعودی اور 73 فیصدغیرملکی ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران1687 نئےکیسز کی تصدیق ہوئی ہے.27 فیصد سعودی اور 73 فیصدغیر ملکی ہیں.
وزارت صحت کے مطابق بدھ کومتاثرین کی کل تعداد اکتیس ہزار938 ہوگئی.
نئے مریضوں میں 14فیصد خواتین اور86 فیصد مرد شامل ہیں.
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے یومیہ بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید9اموات ہوئیں.مرنے والوں کی کل تعداد 209 ہوگئی.
ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے ریکارڈ 1352 افراد صحت یاب ہوئے ہیں.اب تک چھ ہزار783 افراد شفا یاب ہوچکے ہیں.
اس وقت ایکٹیو کیسز24946 ہیں.ان میں137کی حالت تشویشناک ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق بدھ کوسب سے زیادہ مریضوں کی جدہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد312 تھی.
ریاض میں 149، مکہ مکرمہ 308، الجیبل 93، مدینہ منورہ 292، دمام 84، بیش 12،الخبر30، طائف163، الدرعیہ 16،الھفوف 53، المجادرہ 11،الخرج 4،.ینبع،21 تبوک 28،الخرج 4،خمیس مشیط،7اورالقنفدہ میں 18نئےمریض سامنےآئےہیں.
الجفر،قطیف،قریہ العلیا،بریدہ،المذنب، قیا، ضبا، رفحا میں تین تین جبکہ بیشہ، اللیث اور اضم میں دو،دو مریضوں کا پتہ چلا ہے.
الحفجی، سلوی، وادیالفرع، میسان، الکامل، البدائع، عرعر، لیلی اور الفزالہ میں ایک ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے.