Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: امیر ماجد سٹریٹ پر مشہور شاپنگ سینٹر بند

سماجی دوری کے اصولوں پرسختی سے عمل درآمد کرایاجارہا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
جدہ کی امیر ماجد سٹریٹ پر مشہور شاپنگ سینٹر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہ کرنے پر بند کردیاگیاہےـ
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے شاپنگ سینٹر بند کرنے کا فیصلہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا ہے-

 شاپنگ سینٹرمیں داخل ہونے سے قبل لوگوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیاجاتاہے(فوٹو،ایس پی اے)

میونسپلٹی کے اہلکاروں نے تفتیشی کارروائی کے دوران یہ بات نوٹ کی تھی کہ تجارتی مرکز میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے مقرر حفاظتی انتظامات پر مکمل طور پرعمل نہیں کیاجارہا۔
 بلدیہ کی جانب سے تنبیہ کی ہے کہ جو تجارتی مرکز بھی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی انتظٓامات نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائے گا-
حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی- مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی سب سے مقدم ہے-
یاد رہے وزارت صحت نے شاپنگ سینٹرز پر عائد پابندی مشروط طور پر ختم کی تھی جس کے مطابق شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ وہاں آنےوالوں کی محدود تعداد کو اندر آنے کی اجازت دیں گی علاوہ ازیں سینٹرز کے مرکزی دروزاوں پر تھرمل کیمرے نصب کیے جائیں اور ہر آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیاجائے اگر کسی کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہوتو اسے سینٹرمیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ـ
عائد کی جانے والی پابندیوں میں مزید کہاگیا تھا کہ سینٹر میں حفاظتی اقدامات کے تحت دستانے اور سینٹائزرکا بندوبست بھی کیاجائے جسے آنے والے گاہک استعمال کریں ـ
وزارت صحت کی جانب سے سماجی دوری کے اصول پر سختی سے عمل کروایاجارہا ہے اس ضمن میں بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل شاپنگ سینٹرز کا دورہ کرتی ہیں اور خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیاجاتاہے ـ
 

شیئر: