فضا عدیل ماڈل کالونی کی رہائشی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے رہائشیوں کے لیے ہوائی جہازوں کی نچلی پرواز عام سی بات ہے۔ ’ کبھی کبھار تو جہاز اتنا نیچے سے گزرتے کہ لگتا ہاتھ بڑھا کے چھو ہی لیں۔‘
جناح ایئرپورٹ سے متصل ہونے کی وجہ سے اس سوسائٹی میں بلند قامت مکانات بنانے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ تقریباً ہر گھر کی چھت سے ایئرپورٹ دکھائی دیتا ہے اور سامنے کی جانب بنے گھروں کے مکین تو کھڑکی سے ہی روز جہازوں کے اڑنے اترنے کا نظارہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہNode ID: 480561
-
طیارے کے کراچی میں گرنے کے بعد کے مناظرNode ID: 480576
-
پاکستان میں فضائی حادثات: کون سا جہاز کب اور کہاں گرا؟Node ID: 480596