ملزم کوانتہائی مختصر وقت میں گرفتار کرلیا گیا (فوٹو، ٹویٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے ہم وطن کو فائرنگ کرکے قتل کرنےوالے سعودی کو گرفتار کرلیا۔ واردات مکہ کے علاقے ’شارع الحج‘پر پیش آئی تھی۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کی اطلاع کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکتی تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شارع الحج پر خون میں لت پت نعش پڑی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے تھے ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی جبکہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
کیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسال کردیاجائے گا جہاں سے مقدمے کی کارروائی کےلیے پولیس تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مقدمہ مکمل کرکے عدالت بھیجاجائے گا