Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ ولیم کی شناخت خُفیہ رکھتے ہوئے شہریوں کی مدد

کیٹ میڈلٹن بھی قرنطینہ کیے ہوئے افراد سے رابطے میں رہیں (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی شہزادہ ولیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر شہریوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق شہزادہ ولیم ’شاؤٹ 85258‘ نامی ہیلپ لائن سروس کے ساتھ منسلک رہے جو چوبیس گھنٹے شہریوں کے جوابات دینے کے لیے متحرک تھی۔
رائل فاؤنڈیشن کے جانب سے شروع کی گئی ہیلپ لائن سروس لاک ڈاؤن کے دوران ان لوگوں کے سوالات کے جواب دیتی رہی ہے جو ذہنی مسائل کا شکار تھے۔
شہزادہ ولیم نے ہیلپ لائن سے منسلک دیگر رضاکاروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے یہ راز افشا کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ مل کر شہریوں کی مدد کرتے رہے ہیں۔
2,000 رضاکاروں پر مشتمل ٹیم کو یہ معلوم نہیں تھا کہ شہزادہ ولیم بھی ان کا حصہ ہیں اور اس دوران ان کے ساتھ مل کر اپنے فرائض نبھا رہے تھے۔
دیگر رضا کاروں کی طرح شہزادہ ویلیم نے بھی شہریوں کی مدد کے لیے باقاعدہ ٹرینگ حاصل کی ہوئی ہے۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے ولیم اور اہلیہ نے ایمبولینس سروس کا دورہ کیا (فوٹو: اے ایف پی)

لاک ڈاؤن کے دوران ہیلپ لائن کے ذریعے ذہنی امراض کا شکار شہریوں اور رضاکاروں کے درمیان تین لاکھ سے زیادہ  پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ان میں سے 65 فیصد کی عمر پچیس سال کم تھی۔ 
شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن بھی چیٹ سروس کے ذریعے قرنطینہ کیے ہوئے افراد یا جو وبا کی وجہ سے بھی کسی بھی مشکل کا شکار ہیں، ان کی مدد کرتی رہی ہیں۔

شیئر: