Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں 60 فیصد سعودی 40 فیصد غیر ملکی

 سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس  کے نئے کیسز میں 3 ہزار 941 مریضوں میں سے 60 فیصد سعودی جبکہ 40 فیصد غیر ملکی ہیں۔
 ویب نیوز سبق نے وزرات صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے مزید مریضوں میں سے خواتین کا تناسب 34 فیصد جبکہ 66 فیصد مرد ہیں۔
نئے مریضوں میں سے 5 فیصد معمر افراد، 10 فیصد بچے اور 85 فیصد بالغین ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 708 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو سبق)

وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 708 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کووڈ 19 ٹیسٹ کی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار997 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں معمولی سا بھی شک ہو کہ انہیں کورونا وائرس ہو سکتا ہے وہ وزارت کی ویب سائڈ یا مخصوص ایپ کے ذریعے رجوع کرسکتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ کرفیو اور لاک ڈاون ختم کیا جارہا ہے تاہم احتیاطی تدابیر کو کسی بھی حالت میں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد لازمی ہے جبکہ ماسک یا منہ و ناک کو ڈھانپنا بھی لازمی ہے علاوہ ازیں ہاتھوں کی صفائی کا بھی خصوصی اہتمام کیاجائے۔

شیئر: