جی سی سی ممالک میں پناہ گزینوں کی بین الاقوامی ادارے کے نمائندے خالد خلیفہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے عالمی منصوبوں کو عطیات دینے والے ممالک میں سرفہرست ہے- اقوام متحدہ کے ماتحت ادارہ برائے پناہ گزین سعودیوں کی شراکت سے دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے لیے فلاحی پروگرام چلا رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارے کے نمائندے نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارے کو 53 ملین ڈالر دیے جبکہ سعودی ترقیاتی فنڈ نے یمن میں بے گھر شہریوں نیز شام، صومالیہ، افغانستان اور روہنگیا کے پناہ گزینوں کے فلاحی منصوبوں کو فنڈ فراہم کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
18 ممالک میں افطار پیکٹس کی تقسیم جاریNode ID: 476366
اقوام متحدہ کے ادارے پرائے پناہ گزین نے رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ 2019 کے آخر میں پناہ گزینوں کی تعداد دنیا کی کل آبادی کا ایک فیصد تھی۔ گزشتہ برس کے آخر میں 79 ملین سے زیادہ افراد اپنے گھر، کاروبار، شہروں، بستیوں کو چھوڑنے پر مجبور کیے گئے۔ یہ اعدادوشمار اقوام متحدہ کے ماتحت پناہ گزینوں کی ہائی کمشنری کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد ایسے ہیں جو اپنے ملکوں سے فرار ہوکر ترقی پذیر پڑوسی ممالک میں رہ رہے ہیں۔
خالد خلیفہ نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کے ساتھ ادارے کی شراکت جاری رہے گی اور مملکت کے تعاون کی بدولت دنیا بھر کے ملکوں میں انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور آج کل کے مشکل حالات میں ضرورتمندوں کی معیشت کو سہارا دیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ پناہ گزینوں کا عالمی دن ہر سال 20 جون کو منایا جاتا ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں