Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی انڈین چارٹر فلائٹس پر پابندی

کورونا وائرس کی وجہ سے انڈیا نے امریکی طیاروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی حکومت نے انڈیا سے چارٹرڈ فلائٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے انڈیا پر ’غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک‘ کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے دونوں ملکوں کے درمیان ہوابازی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ ایئر انڈیا کووڈ 19 وبا کے دوران انڈین شہریوں کی واپسی کے لیے فلائٹس چلا رہی ہے۔ اسی دوران ایئر لائن عوام کو بھی ٹکٹ فروخت کر رہی ہے۔
ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ کرنے سے پہلے انڈیا کو درخواست دینا ہوگی۔
حکام نے کہا ہے کہ امریکی ایئرلائنز کے انڈیا جانے پر پابندی عائد ہے۔
ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا ہے کہ اس صورتحال نے امریکی ایئر لائنز کے لیے نامساعد حالات پیدا کر دیے ہیں۔
امریکی ایجنسی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے ان چارٹرڈ طیاروں سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ انڈیا پروازوں پر لگی پابندی کے باوجود فلائٹس چلا رہا ہے۔
امریکی ایجنسی کی جانب سے یہ حکم نامہ 30 دن میں نافذالعمل ہوگا۔

امریکہ نے کہا کہ انڈیا ہوابازی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایئر انڈیا فلائٹس کا جو شیڈول مشتہر کر رہی ہے وہ کورونا وبا سے قبل کے فلائٹس آپریشن کا نصف ہے۔
خصوصی فلائٹس شہریوں کی واپسی کے معاملے سے کہیں زیادہ ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ ایئر انڈیا شہریوں کی واپسی کی فلائٹس کو پابندیاں نظر انداز کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
 کورونا وائرس کی وجہ سے انڈیا نے تمام امریکی جہازوں پر پابندی عائد کی تھی اور چارٹرڈ آپریشنز کے لیے طیاروں کو آنے کی منظوری نہیں دی تھی۔
اس معاملے پر واشنگٹن میں انڈین سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا۔
اس سے قبل چین کی جانب سے امریکی ایئر لائنز کو چین کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت نہ دینے پر امریکہ نے چینی ایئرلائنز کی پروازیں امریکہ کے لیے اور امریکہ سے معطل کر دی تھیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں