مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے اس لیے نیچے پھینک دیا کیونکہ انہیں کورونا وائرس ہو گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق 25 سالہ خاتون زندہ بچ گئی ہیں اور انہیں ہمسایوں نے ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا گیا جبکہ ان کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
اس آدمی نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوتا رہتا تھا اور وہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا چاہتے تھے اور یہ معاملہ اس وقت سنگین صورت حال اختیار کر گیا جب خاتون کورونا کی شکار ہو گئیں۔
مزید پڑھیں
-
فیس بُک پر شادی کی پیشکش، مصری سٹار ملازمت سے فارغNode ID: 487081
-
ابوظبی کے شہروں میں سفر کی اجازتNode ID: 487091
-
مصر میں مساجد، کلیسا اور ریستوران ہفتہ سے کھولنے کا فیصلہNode ID: 487566