خلیجی ممالک میں کورونا سے متاثرین 4 لاکھ سے بڑھ گئے
خلیجی ممالک میں کورونا سے متاثرین 4 لاکھ سے بڑھ گئے
جمعرات 25 جون 2020 23:00
کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2394 ہوگئی (فوٹو، سوشل میڈیا)
خلیجی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئے - جمعرات کو نئے کیسز 7137 ریکارڈ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد چار لاکھ 10 ہزار 300 تک پہنچ گئی- نازک کیسز 2715 ہیں- وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2394 ہوگئی-
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں 430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے- کل تعداد 46563 ہوگئی- جمعرات کو مزید 702 افراد صحت یاب ہوئے جس سے شفایاب افراد کی تعداد 35165 ہوگئی- امارات میں اب تک کورونا سے 308 ہلاکتیں ہوئی ہیں- اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے 49 ہزار سے زیادہ نئے ٹیسٹ کیے گئے-
آر ٹی کے مطابق کویت خلیجی ریاستوں میں واحد ملک ہے جہاں اب تک جزوی طور پر کورونا کرفیو لگا ہوا ہے-
قطر، سلطنت عمان اور بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے یہاں کرفیو نہیں لگایا-
خلیج کے علاقے میں قطر کورونا سے متاثرین کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے- قطر کا کہناہے کہ وہ یکم جولائی سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دے گا اور محدود شکل میں تجارتی مراکز اور مارکیٹیں کھول دی جائیں گی-
خلیج کی دیگر ریاستیں ابھی تک بین الاقوامی پروازوں پر پابندیاں عائد کیے ہوئے ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سلطنت عمان میں جمعرات کو 1366 کیسز ریکارڈ پر آئے جس کے بعد کل تعداد 33760 ہوگئی- وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 144 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 548 صحت یاب ہوگئے-
کویت میں 558 صحت یاب ہوگئے- کل صحت یاب افراد کی تعداد 33367 ہوگئی-
لبنان میں کورونا کے نئے 18 کیسز ریکارڈ پر آئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 33 پر رکی ہوئی ہے-
تیونس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے یہاں کورونا کے 2 نئے مریض ریکارڈ ہوئے ہیں صحت پانے والوں کی تعداد 1023 ہوگئی-
مراکش میں کورونا کے 372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے کل تعداد 11279 ہوگئی- شفا یاب افراد کی جمعرات کی تعداد جمعرات کو 20 رہی اس طرح کل شفاپانے والے افراد کی تعداد 8488 تک پہنچ گئی-