کویت میں 742 نئے مریض، 4 ہلاک
’کویت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 41033 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الریاض)
کویت میں آج منگل کو کورونا کے باعث 4 مریض ہلاک ہوگیے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 742 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
’نئے مریضوں میں سے 385 کویتی شہری ہیں جبکہ 357 غیر ملکی ہیں جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے شکار افراد مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 41033 ہوگئی ہے، ان میں سے 32304 مریض شفایاب ہوگیے ہیں‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 534 ہے‘۔