Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ملکوں میں کورونا کے 72 فیصد متاثرین صحت یاب

خلیجی ممالک میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 403163 ہے(فوٹو اے ایف پی)
 خلیجی ممالک کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ  جی سی سی ملکوں میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب پونے والوں کا تناسب  72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا کہ جمعے تک خلیجی ملکوں میں متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 152 تک پہنچ گئی- ان میں سے 303964 صحت یاب ہوگئے۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو شفایاب افراد کی تعداد 2589  رہی اور کل صحت یاب افراد کی تعداد 120471 ہوگئی۔

امارات میں کورونا میں شفا پانے والوں کی کل تعداد  35469 تک پہچ گئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

 امارات الیوم کے مطابق امارات میں کورونا میں مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد  35469 تک پہچ گئی ہے۔
ادھر سلطنت عمان میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 36034 اور شفایاب افراد کی کل تعداد  19482 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کویت میں کورونا وائرس سے کل متاثرین 43703 ہوگئے ہیں جبکہ شفایاب افراد کی تعداد  33969 تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر: