Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: انڈیا خلیجی ممالک سے شہریوں کو واپس لائے گا

انڈین شہریوں نے وطن واپسی کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے شہریوں کی وطن واپسی کی کوششوں کے چوتھے مرحلے میں خلیجی ممالک سے انڈین شہریوں کی واپسی پر توجہ دی جائے گی۔
خلیجی ممالک میں مقیم انڈین شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ‘وندے بھارت مشن‘ کا اگلہ مرحلہ تین جولائی سے شروع ہوگا۔
’وندے بھارت مشن‘ کے ترجمان انوراگ سریواستوا نے کہا ہے کہ وہ خاص طور پر خلیج تعاون کونسل کے ممبر ملکوں سے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کے مطابق ’اس مرحلے میں ان ممالک پر توجہ دی جائے گی جہاں پر انڈین شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور جنہوں نے خود کو واپسی کے لیے رجسٹر کرایا ہے۔‘
انڈیا کی جانب سے بیرون ملک سے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں گذشتہ سات ہفتوں سے جاری ہے اور 50 سے زائد ممالک سے تین لاکھ 64 ہزار دو سو نو انڈین شہریوں کو لایا گیا ہے۔
انوراگ سریواستوا نے بتایا کہ خلیجی ممالک سے اب بھی خصوصی فلائٹس کا مطالبہ بہت زیادہ ہو رہا ہے۔

شیئر: