خلیجی ممالک سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا (فوٹو: سوشل میڈیا)
اردن کی سول ایوی ایشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں کمرشل پروازیں جزوی طور پر بحال کردی جائیں گی-
محفوظہوائی اڈوں کے لیے بین الاقوامی طور پر منظور شدہ کئی یورپی و ایشیائی ممالک کے لیے پروازیں جاری کی جائیں گی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمانامجد العضایلۃ نے اردن کے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ علیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شیڈول کی کمرشل پروازیں مارچ 2020 میں معطل کر دی گئی تھیں- یہ پروازیں اگست کےپہلے یا دوسرے ہفتے سے بحال کردی جائیں گی-
حکومتی ترجمان ’العضایلۃ‘ نے مزید کہا کہ وبا سے محفوظ ممالک سے آنے والے مسافروں کو اردن آنے کی اجازت ہوگی- ان میں آسٹریاِ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، یونان اور ہانگ کانگ شامل ہیں-مستقبل میں وبائی تبدیلیوں کے تناظر میں دیگر ممالک کو بھی شامل کرلیا جائے گا-
خلیجی ممالک جہاں اردنی روزگار کے لیے پہنچے ہوئے ہیں وہاں سے ابھی تک پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا-