Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں کورونا کیسز 52 ہزار سے بڑھ گئے

عمان میں ایک ہی دن میں کورونا کے1145کیسز کی تصدیق ہوئی (فوٹو، سوشل میڈیا)
کویت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 668 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جبکہ سلطنت عمان میں کورونا کے مزید ایک ہزار 145 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے کویتی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ کووڈ 19 سے اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 52 ہزار 915 ہو گئی ۔

سوڈان میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، سوشل میڈیا)

دوسری جانب عمان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 1145 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہوئے۔
عمانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 73 ہزار 791 ہو گئی ہے جبکہ 359 افراد اس وبائی مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔عمان میں کورونا وائرس سے 53 ہزار 7 افراد صحتیاب ہوئے۔
دریں اثنا سوڈان میں ایک ہی دن میں 65 افراد میں کورونا وائرس کا ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 11 ہزار 302 تک پہنچ گئی جبکہ اس وائرس سے اب تک 715 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  

شیئر: