امارات میں گذشتہ روز کورونا کے 82 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر 15 اگست کو کورونا وائرس کے 283 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح متاثرین کی کل تعداد 64 ہزار 102 ہوگئی ہے۔
نئے مریضوں میں اماراتی اور مختلف قومیتوں کے باشندے شامل ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ ضروری علاج کیا جا رہا ہے۔
کورونا کے نئے مریض 77 ہزار 640 مزید ٹیسٹ کیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ روز کورونا کے 82 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 ہزار 571 ہو گئی ہے۔
کویت میں سنیچر کو 512 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی کل تعداد 75 ہزار697 ہوگئی۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 779 مریض صحت یاب ہوئے۔ اس طرح شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر67 ہزار519 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ روز مزید چار اموات ہوئیں۔ اس طرح مرنے والے افراد کی تعداد 498 ہو گئی ہے۔
کویت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد سات ہزار 680 ہے۔ اس میں 115 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین ہزار 356 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک پانچ لاکھ 55 ہزار 937 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
بحرین میں سنیچر کو 326 نئے کیسز کا پتا چلا ہے جبکہ مزید دو اموات ہوئی ہیں۔