Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے امریکی سفیر کی ملاقات

امریکہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے جمعرات کو ریاض میں امریکی سفیر جان ابو زید نے ملاقات کی-
 ملاقات میں مختلف شعبوں میں امریکہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں نیز مکالمے کا سلسلہ آگے بڑھانے اور اس کے طریقہ  کار کی بابت تبادلہ خیال کیا- 
عاجل  ویب سائٹ کے مطابق او آئی سی  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے جمعرات کو ان کے دفتر میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے ملاقات کی‘- 
بیان میں بتایا گیا کہ ’فریقین نے امریکہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان تعلقات کی اہمیت سے مکمل طور پر اتفاق کیا- فریقین نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مکالمے کے فروغ اور باہمی تعلقات کو نئی روح دینے کی خاطر مکالمے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا‘- 
بیان میں توجہ دلائی گئی کہ ’فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم مسائل خصوصا دہشتگردی و انتہا پسندی کے انسداد، افہام و تفہیم، پرامن بقائے باہم اور امن و سلامتی کے مسائل کا جائزہ لیا-
 

شیئر: