مسجد نبوی کے قدیمحصہ میں محدود سطح پر نمازیں ہوتے ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
مسجد نبوی میں امور عامہ کے ترجمان جمعان العسیری نے کہا ہے کہ مسجد کے قدیم حصے کو کھولنے اور 24 گھنٹے کے لیے روضہ مقدسہ کی زیارت کی اجازت کے حوالے سے جو خبریں وائرل ہو رہی ہیں وہ پرانی ہیں ۔ تاحال مجسد نبوی کے قدیم حصے اور روضہ مبارکہ کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تاحال مسجد نبوی الشریف کے قدیم حصہ کو کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ نئی توسیع والے حصے نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھولے جاتے ہیں جو نماز عشا کے ایک گھنٹہ بعد بند کیے جاتے ہیں‘۔
مسجد نبوی کو وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عام لوگوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
العسیری نے مزید کہا ’مسجد نبوی الشریف کے قدیم حصے میں محدود سطح پر نمازیوں کو آنے کی اجازت ہے جن میں مسجد میں کام کرنے والوں کے علاوہ جنازوں کے ساتھ آنے والے افراد شامل ہیں ‘۔
مسجد نبوی کے ترجمان جمعان العسیری نے مزید کہا ’روضہ اقدس والا حصہ تاحال نہیں کھولا گیا ، ادارہ امور مسجد نبوی الشریف کی جانب سے امور صحت اور امن عامہ کے اداروں کے تعاون سے مسجد نبوی میں آنے والوں کی صحت و سلامتی کویقینی بنانے کےلیے کارفرما ہے تاکہ وہ آرام و سکون سے مسجد نبوی الشریف میں عبادت کرسکیں ‘