سعودی عرب میں جدہ بلدیاتی کونسل نے ابحر میں کنگ سلمان پل کی تعمیراور سمندری ٹیکسی چلانے کا عندیہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں سمندری ٹیکسی چلے گیNode ID: 430081
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیاتی کونسل کا اجلاس عبداللہ المحمدی کی صدارت میں ہوا- شرکا نے آئندہ دو برس کے دوران بلدیاتی کونسل کے آپریشنل پلان پر تبادلہ خیال کیا۔
عبداللہ المحمدی نے بتایا کہ کونسل نے متعدد قراردادیں منظور کیں۔ 2021 اور 2022 کے دوران آپریشنل پلان کی متفقہ منظوری دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کے مرکزی علاقے میں کار پارکنگ کے قیام، البشائر سیکٹر میں تعمیرات پر پابندی جیسے اہم امور پر بھی غوروخوض کیا گیا ہے۔