ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں گھروں کے سامنے پارک گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گروہ دو فلسطینیوں، دو شامیوں اور ایک یمنی شہری پر مشتمل تھا- یہ عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں-
مزید پڑھیں
-
خاتون سے گاڑی چھین کر کچلنے کی کوشش، ملزم گرفتارNode ID: 496276
الکریدیس نے بتایا کہ گروہ میں ایک سعودی شہری بھی شامل ہے- چار غیرملکی اقامہ قانون کی خلاف ورزی میں بھی ملوث پائے گئے-
الکریدیس نے توجہ دلائی کہ گاڑیوں کے ٹائر چوری کرنے والا یہ گروہ پیشہ ورانہ انداز میں کام کررہا تھا- واردات سے قبل سی سی کیمرے بند کردیتا تھا- ان کے قبضے سے 400 سے زیادہ ٹائر برآمد ہوئے-
مسروقہ ٹائر ریاض کے مرکزی محلے الغرابی کے ایک گودام میں محفوظ کردیے جاتے تھے- گروہ کا ایک ممبر اس کا انچارج تھا- مسروقہ ٹائر کی مجموعی قیمت 3 لاکھ ریال تھی- تمام افراد کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا-