Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کویتی پارلیمنٹ میں ولی عہد کی حلف برداری

’کویتی حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کی پابند رہے گی‘ ( فوٹو: القبس)
کویتی پارلیمنٹ کے سامنے نو مقرر کردہ ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق کویتی انتقال حکمرانی کے قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے نئے ولی عہد کی بیعت پر اتفاق کرنے کے بعد حلف برداری کی رسم ادا کی گئی۔
ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے منصب کا دستوری حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں کہا ہے کہ ’کویت ترقی کے سفر پر گامزن رہے گا، ہمارے پیشرو ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کویتی دستور کی بدولت اس ملک کے ادارے ہمیشہ فعال رہیں گے‘۔
’کویتی حکومت تمام بین الاقوامی معاہدوں کے علاوہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ اخوت کے اصولوں کا پابند رہے گی‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: