Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوانین کی خلاف ورزی پاکستانی سمیت تین شہریوں کے خلاف کارروائی

’پاکستانی تارک وطن کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا، وہ کسی بھی ویزے پر دوبارہ سعودی عرب نہیں آسکتا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے پاکستانی تارک وطن کو کاروبار کی اجازت دینے پر تین شہریوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’بریدہ میں  تین شہریوں مشعل بن علی الرشیدی، صالح بن محمد العید اور عبد الرحمن الطویان نے  پاکستانی تارک وطن محمد قاسم محمد ہاشم کو کھجوروں کا کاروبار کرنے کے لیے اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی تھی‘۔
’ثبوت ملنے پر چاروں افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے قوانین تجارت کی خلاف ورزی کا اقرار کیا ہے‘۔
’عدالت نے  تجارتی ادارہ بند اور اس کا لائسنس منسوخ کرنے کے علاوہ مذکورہ افراد پر جرمانہ اور پاکستانی تارک وطن کو ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے‘۔
’وزارت تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستانی تارک وطن کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا، وہ کسی بھی ویزے پر دوبارہ سعودی عرب نہیں آسکتا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’بریدہ کی کھجور مارکیٹ میں معمول کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ پاکستانی تارک وطن سعودیوں کے نام پر اپنا کاروبار کر رہا ہے‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے قوانین تجارت کی پابندی کرنے  کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی پر 10 لاکھ ریال جرمانے کے علاوہ قید کی سزا ہوسکتی ہے‘۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: