Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر پورٹس پر کن افراد کو روکا جائے گا؟

مسافروں کو کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا- فوٹو ایس پی اے
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی ایئر پورٹس پر سفر کے حوالے سے ایس او پیز جاری کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ جو لوگ طبی معلومات فراہم نہیں کریں گے اور ہاؤس آئسولیشن کے دوران کورونا کی علامتوں کے بابت نہیں بتائیں گے انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔ 

ایئرپورٹ اور طیارے میں ماسک استعمال نہ کرنے پر سفر سے روکا جائے گا-  فوٹو: ایس پی اے

ان لوگوں کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جو پرواز کے وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا درجہ حرارت 38 سے زیادہ ہوگا انہیں بھی سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔  
ایسے مسافروں کو بھی سفر سے روکا جائے گا جو حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کریں گے۔ خصوصا ایئرپورٹ اور طیارے میں ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو سفر سے روک دیا جائے گا۔
سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر بھی سفر سے روکا جائے گا۔ ہر مسافر کو بار بار ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہنا ہوگا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے پابندی لگائی ہے کہ 8 برس سے زیادہ عمر کے غیرملکی مسافروں کو کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ایسا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو معتبر ادارے سے جاری کیا گیا ہو۔ 
 مملکت کے باہر سے آنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی- 
محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے تمام 26 ائیر پورٹس پر سینیٹائزر کا بندوبست کردیا  گیا ہے۔ تمام کارکنان اور طبی عملے پر میڈیکل ٹیسٹ، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے، ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ تمام ائیر پورٹس کو مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: