کورونا کی وبا کے دوران بیرون ملک بالخصوص خلیجی ممالک میں جن غیر ملکیوں کی نوکریاں ختم ہوئی ہیں ان میں پاکستانیوں کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے۔
بیورو آف امیگریشن حکام نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ ’لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر سے 90 ہزار پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں۔ ان میں سے 70 ہزار نے خود کو حکومت کے ساتھ پورٹل پر رجسٹرڈ کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
تارکین وطن کو سہولت مرکز سے کیا فائدہ ہوگاNode ID: 437376
-
’بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل،عملے کی حاضری یقینی بنانا اہم‘Node ID: 508776
-
سعودی عرب اور امارات کے لیے ورک ویزوں کی تجدید کا آغازNode ID: 510701
’پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے والے افراد کا ڈیٹا پاکستان میں مختلف اداروں کو بھیج دیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس سے ان کو روزگار دینے میں مدد ملے گی۔‘
ایک سوال کے جواب میں حکام نے بتایا کہ ’کوئی بھی ملک اس وقت بیرون ملک سے بے روزگار ہونے والے افراد کی حقیقی تعداد تو نہیں بتا رہا لیکن اس حوالے سے آنے والی خبروں کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ سب سے کم پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہوئی ہیں۔‘
حکام کے مطابق ’نوکریاں ختم ہونے کے باوجود بہت سے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے سے قبل ہی واپس نوکریوں پر رکھوانے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی۔ اگر کورونا کی دوسری لہر نہیں آتی تو کافی لوگوں کو واپس نوکریوں پر بھیجنے کا امکان موجود ہے۔‘
![](/sites/default/files/pictures/October/36516/2020/599996-167915737.jpg)