عرب اتحاد نے سعودی عرب پر حوثیوں کا حملے ناکام بناتے ہوئے چھ بارودی ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ تین بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔
عرب اتحاد برائے یمن نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب پر حملہ آور حوثیوں کے کئی بارودی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
شہری علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام
Node ID: 512991 -
ڈرون حملہ: شہری زخمی، مکانات اور گاڑیوں کو نقصان
Node ID: 513316
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ’ شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عناصر کا جلد احتساب ہوگا۔ عرب اتحاد شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔‘
عرب اتحاد نے اس سے قبل بیان جاری کرکے کہا تھا کہ منگل کو بھی ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے سعودی عرب پر بارودی ڈرون حملے کے لیے بھیجا تھا جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حوثی سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے جان بوجھ کر منظم ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بدھ کی رات ایک اور بیان میں کہا کہ حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے بھی ناکام بنا دیے گئے۔
سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنانے کے لیے داغے جانے والے تین بیلسٹک میزائل راستے میں روک کر فضا میں تباہ کردیے گئے۔