Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کا فلیگ ڈے، چھ عرب ممالک کے پرچموں کی کہانی

تین نومبر متحدہ عرب امارات کا فلیگ ڈے ہے(فوٹو عرب نیوز)
تین نومبر کو متحدہ عرب امارات کے فلیگ ڈے کے موقع پر عرب نیوز نے دیگر چھ علاقائی قومی پرچموں کی کہانی اور ان کی اہمیت کے حوالے سے جائزہ پیش کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات

امارات کےپرچم کو عبد اللہ محمد المعینہ نے ڈیزائن کیا تھا(فوٹو عرب نیوز)

متحدہ عرب امارات کا پرچم پہلی بار 1971 میں اپنایا گیا تھا اور اسے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے مابین ایک تاریخی اجلاس میں لہرایا گیا تھا۔ اس پرچم کو عبد اللہ محمد المعینہ نے ڈیزائن کیا تھا  جو اس وقت نوعمر تھے۔
لبنان

لبنان کے پرچم جس کے مرکز میں سبز دیودار کا درخت ہے(فوٹو عرب نیوز)

لبنان کے پرچم جس کے مرکز میں سبز دیودار کے درخت کے ساتھ سرخ اور سفید افقی دھاریاں ہیں کو 1943 میں اپنایا گیا تھا۔
الجزائر

 الجزائر کے پرچم میں ہلال اور ستارے کی علامتیں اسلام سے وابستہ ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

الجزائر کا جھنڈا 1962 میں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد اپنایا گیا تھا۔ پرچم پر رنگ اور ہلال اور ستارے کی علامتیں اسلام سے وابستہ ہیں۔
مصر

مصر کے موجودہ پرچم کو 1984 میں اپنایا گیا تھا۔( فٹو عرب نیوز)

مصر کی تاریخ میں بہت سے جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔ اس کا موجودہ پرچم جس میں سرخ، سفید اور سیاہ رنگ کی پٹیوں اور سونے کے عقاب کا ہلال ہوتا ہے کو 1984 میں اپنایا گیا تھا۔
عمان

عمانی پرچم میں تلواریں اس کا قومی نشان ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

عمانی پرچم میں تلواریں خلیجی ملک کا قومی نشان ہیں۔
بحرین

بحرینی پرچم کے موجودہ ڈیزائن کو 2002 میں اپنایا گیا(فوٹو عرب نیوز)

موجودہ بحرینی پرچم کے موجودہ ڈیزائن کو 2002 میں اپنایا گیا جس میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ جھنڈے کے سرخ اور سفید حصوں کے درمیان تقسیم کرنے والی لکیر کو پانچ سفید مثلثوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔

شیئر: