Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ائیر پورٹ پر سونے کے زیورات کی نیلامی

نیلامی میں حصہ لینے کےلیے ایک لاکھ ریال کا چیک جمع کرانا ہوگا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ اتوار 8 نومبر کو جدہ ائیر پور ٹ پر سونے کے زیورات کی کھلی نیلامی ہوگی۔
اخبار چوبیس کے مطابق محکمہ کسٹم نے  بیان میں کہا کہ’ نیلامی میں حصہ لینے کے لیے ایک لاکھ ریال کا مصدقہ چیک جمع کرانا ہوگا‘۔
 ’نیلامی میں کامیاب بولی پر نیلامی کی کل رقم محکمہ کسٹم کے اکاونٹ کے اکاونٹ میں جمع کرانی ہوگی‘۔
’ محکمے کو 2.5 فیصد کمیشن دینا ہوگا۔ خریدار کو پانچ روز کے اندر اندر مقررہ فیس ادا کرکے سامان نکالنا ہوگا۔ پانچ دن سے زیادہ جتنا بھی وقت لگے گا اس کا کرایہ وصول کیا جائے گا‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’نیلامی کی اشیا نہ اٹھانے کی صورت میں انہیں دوبارہ نیلام کیا جائے گا‘۔

شیئر: