Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی ورثے میں تخریب کاری کرنے پر ایک ماہ قید، 10 ہزار جرمانہ

’جرم کے حساب سے قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے تاریخی ورثے میں تخریب کاری کرنے پر کم سے کم ایک ماہ قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  خادم حرمین شریفین پروگرام برائے تحفظ آثار قدیمہ و تہذیبی ورثہ نے کہا ہے کہ ’تاریخی اور تہذیبی ورثہ قومی دولت ہے جس میں تخریب کاری کرنے کی کوشش جرم ہے‘۔
’تاریخی و تہذیبی ورثے کے تحفظ کے لیے نافذ العمل قانون کی شق نمبر 72 کے مطابق کوئی بھی شخص تاریخی اور تہذیبی ورثے میں تخریب کاری کرے گا اسے کم سے کم ایک ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال قید کی سزا دی جائے گی‘۔
’ایسا کرنے پر کم سے کم سے 10 ہزار ریال اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، جرم کےحساب سے دونوں سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’قومی تہذیبی ورثے میں توڑ پھوڑ کرنا، اس پر لکھنا، اس پر رنگ کرنا، اس پر اشتہاری پوسٹر چسپاں کرنا یا اسے نقصان پہنچانا تخریب کاری کے زمرے میں آتا ہے‘۔

شیئر: